Exploring the biblical theology of Christian egalitarianism

Search
Close this search box.

پرانے عہد نامہ کی تین غیر واضح اثرو رسوخ والی خواتین

پرانے عہد نامہ کی تین غیر واضح اثرو رسوخ والی خواتین

آپ نے کبھی سیرہ، عکسہ اور سراہ کے بارے میں سنا ہے؟ میں نے نہیں سنا تھا۔۔۔۔ جب تک کہ میں نے پرانے عہد نامہ کو مکمل ، آہستہ آہستہ ہر اس عورت پر غور کرتے ہوئے نہیں پڑھا تھا جس کا ذکر وہاں پایا جاتا ہے۔ یہاں ان تین بااثر خواتین کے بارے میں کچھ لکھا گیا ہے۔

سیرہ۔ پیدائش 46باب17آیت؛ عدد 26باب46آیت؛ 1تواریخ 7باب30آیت۔

سیرہ آشریہ کی بیٹی تھی، جو یعقوب کے بارہ بیٹوں میں سے ایک تھا۔ سیرہ کا نام پرانے عہد نامہ کے تین نسب ناموں میں پایا جاتا ہے مگر اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں پائی جاتی۔ ظاہراً اس نے کافی لمبی زندگی گزاری۔ اپنی عمر درازی کی وجہ سے وہ اپنے دادا یعقوب (2000قبل از مسیح میں پیدا ہوا) اور پانچ سو سال بعد، موسیٰ (15000قبل از مسیح میں پیدا ہوا) کو جانتی تھی۔

مدراشی تراجم کے مطابق سیرہ نہایت خوبصورت اور عقلمند عورت تھی۔یہ مانا جاتا ہے کہ سیرہ وہ خاتون تھی جس نے یعقوب کو خبر دی کہ یوسف ابھی زندہ ہے اور مصر میں ہے۔ اس نے یہ بربط کے ساتھ گیت گاتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد سیرہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ یعقوب کی ہڈیاں کعنان، موعودہ زمین، سے مصر میں لائی گئیں ۔یعقوب اور اس کے بارہ قبیلوں کے ساتھ اس کے ذاتی تعلقات کی وجہ سے اسے آئندہ نسلوں میں اہمیت دی گئی۔

عکسہ۔ یوشع 15باب16آیت؛ قضات 1باب12تا15آیت؛ 1تواریخ 2باب49آیت۔

عکسہ (عقساہ) کالب کی بیٹی تھی۔ کالب اسرائیلی جماعت میں بہت محترم تھا۔ کالب اور یوشع ہی دو اچھے راہنما تھے جو بیابان سے موعودہ سر زمین میں نقل مکانی کے 40سال زندہ رہے۔ (حقیقتاً وہ سب اسرائیلی لوگ جو موعودہ سر زمین میں داخل ہوئے وہ بیابان میں ہی پیدا ہوئے تھے)۔

یوشع 15باب16آیت میں، ہم پڑھتے ہیں کہ کالب نے اپنی کنواری بیٹی کو انعام کے طور پر پیش کیا۔ پرانے عہد نامہ کے زمانے میں، شوہر اور بیوی کے درمیان ایک معاہدے کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔ شادی دو خاندانوں کے درمیان ، والدین کے مابین، خاص طور پر ان والدوں کے درمیان ایک معاہدہ تھاجو اس میل کو ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پرانے عہد نامہ کے زمانہ میں عورتوں کو مرد کی ملکیت سمجھا جاتا تھا۔

عتنی ایل وہ شخص تھا جس نے عکسہ کا ہاتھ مانگا۔ بعد میں وہ اسرائیل کا پہلا قاضی بن گیا۔

ایک دفعہ، عکسہ نے اپنے شوہر عتنی ایل سے کہا کہ وہ کالب سے کھیت مانگے۔ عکسہ کو اس کے باپ کی طرف سے ایک کھیت ملا تھا، جو بہت خشک تھا اور اس پہ کام کرنا بھی مشکل تھا۔ عکسہ خوش نہیں تھی اس لئے وہ اپنے گدھے پر بیٹھ کر اپنے باپ کے پاس گئی اور اس سے ایک ہرا بھرا کھیت مانگا۔ کالب مان گیا۔ پس عکسہ کو کام کرنے کےلئے اپنی جگہ مل گئی (جیسا کہ امثال 31باب16آیت میں عورتیں کرتی تھیں)۔ عکسہ کی کہا نی قضات 1باب12تا15آیت میں دوہرائی گئی ہے۔

سراہ۔ 1تواریخ 7باب24آیت

1تواریخ 7باب میں نسب نامہ پڑھتے ہوئے مجھے ایک سراہ نامی عورت کو پتا چلا۔ یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ یہ عورت بریعہ نامی شخص کی بیٹی تھی (جو افرائیم کا بیٹا تھا، افرائیم جو کہ یعقوب کے بارہ بیٹوں میں سے ایک تھا) یا آیا کہ وہ خود افرائیم کی ہی بیٹی تھی۔

نسب ناموں میں بہت کم عورتوں کا ذکر پایا جاتا ہے کیونکہ خاندان کا نام مردوں سے چلتا تھا۔ اس لئے جب کسی عورت کا ذکر آتا ہے تو یہ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، چاہے ایک بار ہی نام کیوں نہ ہو۔

سراہ یقینا ایک بااثر خاتون تھی، اور شاید دولتمند بھی۔ اس نے ہاران کے بالائی اور زیریں شہر آباد کئے اور انہیں قائم کیا۔ یہ شہر بہت حکمت عملی والی جگہوں پر بنے اور ان کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ سراہ نے ایک ایسا شہر بھی بنایا جس میں اس کا نام شامل ہے، اوزن سراہ۔ شاید وہ ان شہروں کی حاکم تھی جو اس نے بنائے تھے۔

سراہ بائبل کی ان عورتوں کی ایک مثال ہے جن کے پاس واضح اختیار اور اثر و رسوخ تھا۔ اور، بائبل کی دیگر با اختیار خواتین کی مانند، اس بات کا کوئی سراغ نہیں ہے کہ یہ غیر موزوں یا غیر مناسب تھا ، یا کسی کو بھی اس سے کوئی مسئلہ در پیش ہو۔

بائبل میں بہت سی عورتیں ہیں جنہوں نے ابتدا، اثر اور تخلیق کاری کا اظہار کیا تھا۔ ان میں چند عورتیں ہمارے لئے انجان ہیں، مگر وہ ان کے زمانے کے لوگوں کےلئے انجان بالکل نہیں تھیں۔ بائبل کی یہ خواتین ، جن میں سیراہ، عکسہ اورہ سراہ شامل ہیں، اثرو رسوخ کے ساتھ واضح خواتین تھیں۔

© 17th of June 2013 Margaret Mowczko

This article “Three Old Testament Women with Clout” is available in English here.

4 thoughts on “پرانے عہد نامہ کی تین غیر واضح اثرو رسوخ والی خواتین

  1. Please use Noori Nastaliq font for Urdu readership. God bless you for good work.

    1. Thank you for your helpful comment, Amir. I will try and get that font.

  2. پاک رُوح القُدس کی راھنمایئ خُدا کی طرف سے حاصل ھوتی ھے
    اورخُدا سمجھ دیتا ھے ۔خُدا آپکوبرکت دے آمین
    فرام:- پاسٹر یُونس عنائیت غوری

  3. This is a most informative site for Bible’s students for learning as well as for growth in study .
    May God bless all of you who are contribute and working on this site.
    Blessings

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Subscribe to Marg's Blog

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Loading

Join Marg's Patreon

Would you like to support my ministry of encouraging mutuality and equality between men and women in the church and in marriage?

Archives