Exploring the biblical theology of Christian egalitarianism

Search
Close this search box.

کیا ہوتا ہے جب آپ ایک مسیحی بنتے ہیں ؟

This article is also available in English: What happens when you become a Christian?
More articles in Urdu are here.
A pdf of this article is here.

توبہ اور معافی 

 مسیحی بننے کا ایک اہم حصہ  گناہ سے دُور ہونا اور خدا کی طرف مُڑنا ہے ، توبہ کرنی ہے ۔ توبہ اُس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ  یہ جان لیتے اور قبول کر لیتے ہیں کہ آپ گناہ کر چُکے ہیں: جو آپ نے سوچا تھا ، کہا تھا او ر  بےشمار غلط چیزیں سرزد کی تھیں ۔

جب آپ اِس سے آگاہ   ہوتے ہیں کہ درحقیقت آپ کا گناہ کتنا  بد بخت اور  نا اُمید ہے  تو آپ  اپنی معافی اور  نجات کے لیے خدا سے درخواست کرنا چاہیں گے ۔ خدا آپ کے گناہ کو معاف کرنے کا وعدہ کرتا ہے جب آپ اُس کی طرف مڑُتے ہیں ۔

اگرچہ  گناہ کو روکنے کی ہماری کوششیں  ناکامل ہیں ، خدا کی معافی  مکمل اور کامل ہے ۔ آپ کے گناہ مکمل طور پر معاف کیے جا سکتے اور بھُلائے  جا سکتے ہیں !بائبل کہتی ہے ! ” اگر اپنے گناہوں کا اِقرار کریں ، تو وہ ہمارے گناہوں کے معاف کرنے  اور ہمیں ساری ناراستی سے  پاک کرنے  میں سچا  اور عادل ہے ۔ 1 یوحنا 1 :9

 خدا نا صرف ہمارے  ماضی ، حال اور مستقبل کے گناہوں کو مٹا ڈالتا ہے ، وہ  دراصل  یسوع کے لیے ، یا اچھائی  ( یا راستبازی کے لیے) اُنہیں تبدیل کرتا  ہے یا  ادل بدل کرتا ہے ۔  یہ کہ خدا ہم سے کتنی محبت رکھتا ہے !

نئی زندگی  اور روح القدس

 جب آپ اپنا ایمان یسوع پر رکھتے اور اُس کی پیروی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ،  تو خدا وند روح القدس کے ذریعہ آتا اور آپ میں سکونت کرتا ہے ۔  روح القدس آتا  اور  آپ کے اپنے روح کی تجدید ( نیا جنم ) دیتا ہے ۔  اِسے اکثر ” نئے سرے سے پیدا ہونا ” کہا جاتا ہے ۔  یہ نجات کے عمل کا  بہت اہم پہلا مرحلہ ہے  (1)  آپ روح القدس حاصل کرتے اور ایمان کے وسیلہ  یسوع پر اپنا بھروسہ رکھتے ہوئے ” نئے سرے سے پیدا” ہوتے ہیں ۔

کچھ لوگ اُس لمحے سے بہت اچھی  طرح واقف ہیں جب روح القدس  اُن میں سکونت کرتا ہے ، جبکہ دوسرے نہیں ہیں ۔  روح القدس اُس شخص کو  خدا کے ساتھ خاص طور پر تعلق رکھنے کے ساتھ ترتیب دیتا ہے ۔

 روح القدس کے اہم منصبوں میں سے ایک آہستہ آہستہ اور  ترقی کے ساتھ ایک مسیحی کو زیادہ سے زیادہ یسوع کی مانند بنانا ہے  (2) روح القدس  پوری طاقت سے ہمارے اندر ہمیں مستحکم کرنے ، اصلاح کرنے ،  راہنمائی اور آرام دینے کے لیے سکونت کرتا ہے ۔  اگر ہم اُس کی راہنمائی کے ساتھ تعاو ن کرتے ہیں  تو  وہ ایمان میں مضبوطی ،  محبت ، صبر اور مہربانی کرنے میں ہماری مدد کرے گا ۔  بائبل ہمیں بتاتی  ہے کہ  روح کا کام کرنا : محبت ، خوشی ، سلامتی ، صبر ، مہربانی ، اچھائی ، ایمانداری  ( ایمان )  ، نرم دلی   اور خود کنڑول کو پیدا کرتا ہے (گلتیوں 5 :22)۔

روح القدس وقت بہ وقت  ہماری خطاوں کی نشاندہی  کرے گا  ، اور ان پر غالب آنے میں ہماری مدد کرے گا ۔ یہ مشکل  بعض اوقات  مشکل ، آہستہ  اور درد ناک ہو سکتا ہے ۔  مسیحی زندگی میں  ثابت قدمی اور برداشت  شامل ہے ۔ بہر حال مسیحی سفر خوش آئند اور بھر پور ہے جب ہم خدا کی قربت میں چلتے ہیں ۔

 نجات کا احاطہ کرنے والی

بہت سی چیزیں رو نما ہوتی ہیں جب ہم مسیحی بنتے ہیں ۔ اپنی زندگیوں کا مکمل  بھروسہ خداوند پر رکھتے ہوئے  ہم  گناہ  کی معافی کو حاصل لرنے والے بنتے ہیں ، تاریکی سے چھٹکارہ پانے والے ، نئی پیدائش کو  جب ہمارا روح نئے سرے سے پیدا ہوتا اور نیا ہوتا ہے ،  خدا کے اپنے عزیز فرزند کے طور پر گود لیے جاتے ہیں ، واجب ٹھہرائے جاتے ہیں ،  جو موثر  طور پر  ہمارے گناہوں کو  یسوع کی راستبازی ، پاکیزگی  کے ساتھ تبدیل کرتا ہے  جیسے روح القدس ایک شخص کو خدا سے تعلق رکھتے ہوئے  ترتیب دیتا ہے ،  اور ہمیں زیادہ سے زیادہ مسیح کی مانند  بنانے کے لیے اپنا کام کرتا ہے ،  اور موافقت کراتا ہے جو ہمیں خدا کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے کی اجازت دیتا ہے ، بجائے اِس کے کہ ہم دور کھڑے رہیں ۔  بہت سی چیزیں ہمارے  بغیر رونما ہو سکتی ہیں  اِس سے آگاہ ہو تے ہوئے  کیونکہ خدا عوماً نرمی کے ساتھ ہماری  راہنمائی کرتا ہے ۔

جیسے ہم خدا کے ساتھ بات چیت اور بائبل کا مطالعہ کرنے کے ساتھ وقت  صَرف کرتے ہیں ،  ہم اِس شاندار نجات کے بارے مزید جا ن سکتے ہیں جسے خدا یسوع کے وسیلہ  پیش کرتا ہے ۔  مجھے سچے طور پر اُمید ہے کہ آپ نجات کی اِس پیشکش کو حاصل کریں گے ۔

 اگر آپ مسیحی بننے اور بائبل پڑھنے  کے بارے مزید جاننا چاہتے ہیں ،    یا کیسے ایک مسیحی کےطور پر زندگی بسر کرنی ہے  ، تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے یا یہاں اپنی رائے دیجیے ۔

مزید : مسیحی کے طور پر بڑھنا ۔ بائبل پڑھنا ۔

©17th of September 2009, Margaret Mowczko

1 thought on “کیا ہوتا ہے جب آپ ایک مسیحی بنتے ہیں ؟

  1. Good letter in this page.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Subscribe to Marg's Blog

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Loading

Join Marg's Patreon

Would you like to support my ministry of encouraging mutuality and equality between men and women in the church and in marriage?

Archives